، آسیہ اندرابی کاوزیراعظم نوازشریف کے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کو اجاگر کرنے کے اعلان کا خیر مقدم

، آسیہ اندرابی کاوزیراعظم نوازشریف کے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کو ...

سری نگر (آئی این پی) دختران ملت پارٹی کی چیئرپرسن سیدہ آسیہ اندرابی نے وزیراعظم میاں نواز شریف کے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کو اجاگر کرنے کے لئے 22ارکان پارلیمنٹ کو خصوصی سفیر نامزد کرکے دنیا میں مسئلہ کشمیر اٹھانے کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔ اپنے ایک بیان میں آسیہ اندرابی نے پاکستانی حکومت کے بھارتی بربریت کو اجاگر کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت ہمیشہ سے مسئلہ کشمیر کو اٹھاتی رہی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی ظلم بارے پوری دنیا کو آگاہ کرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے نہتے کشمیریوں کی مدد کے لئے تمام ممکنہ کوشش کی ہے اور نہتے کشمیریوں کی آواز کو عالمی دنیا کے سامنے اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم میاں نواز شریف کی جانب سے بھارتی بربریت کو اجاگر کرنے کے اقدام کو سراہتے ہیں

مزید : کراچی صفحہ اول