ضمنی الیکشن میں عائشہ نذیر جٹ بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگی ‘ کیپٹن (ر) طلعت محمود

ضمنی الیکشن میں عائشہ نذیر جٹ بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگی ‘ کیپٹن (ر) طلعت ...

گگو منڈی( نامہ نگار)حلقہ پی پی 232سے تحریک انصاف کی امیدوار محترمہ عائشہ نذیر جٹ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گی ۔ملک میں مثبت تبدیلی کے لیے پی ۔ٹی۔ آ ئی کی (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

امیدوار محترمہ عائشہ نذیر جٹ کی حمائت کر کے اس جدو جہد کا حصہ بنیں ۔حکمرانوں کی کرپشن نے اس ملک کو کھوکھلہ کر دیا ہے اب اس ملک کو بچانے کے لیے ہر پاکستانی کو عمران خان کے تحریک احتساب کرپشن فری پاکستان کا ساتھ دینا ہو گا ۔ان خیالات کا اظہاراوور سیز ایمپلائز ایسوسی ایشن سعودی عرب کے سینئر ممبر کیپٹن ریٹائرڈ طلعت محمو د نے سعودی عرب سے ٹیلی فون پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

طلعت محمود

مزید : ملتان صفحہ آخر