وہاڑی‘ ضمنی الیکشن صوبائی حلقہ 232 کے پر امن انعقاد کیلئے سکیورٹی پلان مرتب

وہاڑی‘ ضمنی الیکشن صوبائی حلقہ 232 کے پر امن انعقاد کیلئے سکیورٹی پلان مرتب

  

وہاڑی (بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی+ نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد سلیم نے کہا کہ31 اگست 2016ہونیوالے حلقہ PP-232 کے پر امن الیکشن پر فول پروف سکیورٹی کے لئے مربوط پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔ کل1,91,092ووٹرزکے لئے 157پولنگ اسٹیشنز (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

بنائے گئے ہیں جن میں سے 31کو انتہائی حساس جبکہ48کو حساس قرار دے دیا گیا ہے۔ پولنگ اسٹیشن ہائے کی درجہ بندی ان کی حساسیت اور ووٹران کی آپس میں سیاسی شدت کے پیش نظر کی گئی ہے۔ پولنگ اسٹیشنز کو 05سیکٹرز اور 10سب سیکٹر ز میں تقسیم کیا گیا ہے۔سیکٹر کا انچارج DSPہو گا جبکہ سب سیکٹر کا انچارج انسپکٹر رینک کا ہو گا،ڈی پی او وہاڑی نے کہا موجودہ ملکی حالات کے پیش نظرسخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں لہذاتمام موجود وسائل /نفری اور ذرائع کو احسن طریقے سے بروئے کار لا کرا یک جامع سیکورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس اس موقعہ پر اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے ساتھ فرائض سر انجام دے گی۔پولیس کے افسران اور ماتحتان الیکشن میں غیر جانبدار رہ کر صاف شفاف الیکشن کو یقینی بنائیں گے ،دوران الیکشن PP-232 پولنگ اسٹیشنز پر 2127 پولیس افسران وملازمان مسلح ہائے ویپن ومیٹل ڈیٹکٹرجن میں01ایس پی ،08ڈی ایس پیز،35انسپکٹرز ،70 سب انسپکٹرز ،131اسسٹنٹ سب انسپکٹرز ،61ہیڈ کانسٹیبلان1215کانسٹیبلان اور100لیڈی کانسٹیبلان جبکہ518قومی رضا کاران بھی شامل ہیں۔،اس کے علاوہ دفتر پولیس میں ہر قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے ،دوران الیکشن عوام کی جان و مال کی حفاظت کے علاوہ الیکشن کے قبل اور بعد میں پر امن ماحول کا قیام ، امن و امان بحال رکھنا ، سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنا اور ان کے خلاف فوری قانونی کاوائی، اہم شخصیات کی حفاظت ، ٹریفک کے نظام کو رواں دواں رکھنا ، ہلڑ بازی کو کنٹرول کرنا ، اسلحہ کی نمائش اولین ترجیح ہو گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -