بیرسٹر فہد ملک کے قتل میں ملوث ملزم ارشد محمود طور خم بارڈ پر گرفتار

بیرسٹر فہد ملک کے قتل میں ملوث ملزم ارشد محمود طور خم بارڈ پر گرفتار

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)پاک افغان طورخم بارڈرپر ایف آئی اے کے حکام نے سابق چیئرمین سینٹ محمد میاں سومرو کے بھانجے بیرسٹرفہد ملک کے ملزم ارشد محمود کو گرفتار کر لیا ،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے طورخم پاسپورٹ آفس امیگریشن حکام کیلئے ایک لاکھ روپے کا اعلان کر دیا۔ایف آئی اے ذرائعسابق چئیرمین سینٹ محمد میاں سومرو کے بھانجے بیرسٹر فہد ملک کے قتل کے الزام میں ملوث ارشد محمود ولد محمد بخشش کو ایف آئی اے طورخم پاسپورٹ آفس کے انچارج اے ایس آئی شفیق اعظم اور کانسٹیبل خالد خان نے اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ افغانستان جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزم ارشد محمود کے پاسپورٹ پر امریکہ ویزہ جاری ہو چکا تھا اور وہ براستہ افغانستان ملک سے باہر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھاگرفتاری کے بعد ملزم کو پولیٹیکل انتظامیہ لنڈی کوتل کے حوالہ کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے طورخم پاسپورٹ آفس امیگریشن حکام کیلئے بر وقت کارروائی کرنے پر ایک لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول