جمعیت علماء پاکستان (نورانی ) کے انتخابات کا شیڈول جاری

جمعیت علماء پاکستان (نورانی ) کے انتخابات کا شیڈول جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سپیشل رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی زیر صدارت ہواجس میں اراکین عاملہ اور مرکزی عہدیداران نے(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
شرکت کی اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال ،عالمی دہشت گردی ،تنظیمی انتخابات اور ملک دشمن تنظیموں کے معاملات کا جائزہ لیا گیاڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ ایم کیو ایم پر مکمل پابندی عائد کی جائے ،مذہبی جماعتوں کو کالعدم قرار دیا جاسکتا ہے تو لسانی اور عسکری دھشت گرد تنظیموں کو کالعدم قرارکیوں نہیں دیا جاسکتا،ہم آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایم کیو ایم جیسی لسانی اور دھشت گرد تنظیم سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا ہے حکمران مودی کی محبت میں نہ صرف کراچی کے غداروں کے خلاف کاروائی سے گریزاں ہیں بلکہ کشمیرکے بارے میں بھی کوئی مضبوط موقف اختیار کرنے سے گریزاں ہیں اجلاس سے محفوظ شاہ مشہدی ،سردار محمد لغاری ،غلام شبیر ،ڈاکٹر محمد یونس دانش،مفتی طاہر تبسم ،سید وسیم الحسن ،صاحبزادہ نعیم عارف ،السید عقیل انجم قادری ،عبدالقدوس ساسولی،مومن شاہ ،افتخار عباسی، عاشق حسین شاہ ،محمد ایوب خان نے خطاب کرتے ہوئے ملک کی سیاسی صورتحال کشمیر اور عالمی دھشت گردی تنظیمی انتخابات چاروں صوبوں کے اضلاع کی رپورٹ پیش کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کی غداران وطن کے خلاف بھرپور جیوئے جیوئے پاکستان مہم چلائی جائے گی اجلاس میں جے یوپی کے چاروں صوبوں میں انتخابی شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ 25ستمبر کو سندھ کے انتخابات حیدرآباد میں ،شبیر ابوطالب ،قاری نیاز احمد نقشبندی ،اور قاری عبدالرشید اعوان کی زیر نگرانی ہوں گے ،صوبہ پنجاب کے انتخابات27ستمبر کولاہور میں پیر سید محفوظ شاہ مشہدی،میاں غلام شبیر،اور حفیظ جنجوعہ کی زیر نگرانی صوبہ خیبرپختوانخواہ کے انتخابات29ستمبر کوپشاور میں ملک اسد،محمد خان لغاری،اوتر پیراکرم شاہ کی زیر نگرانی،جبکہ صوبہ بلوچستان کے انتخابات2اکتوبرکوکوئٹہ میں پیر غلام حبیب ،السید عقیل انجم قادری،اور مولانا رفیع الرحمن کی زیر نگرانی ہوں گے۔