سٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاع کے ارکان کی رکن قومی اسمبلی سعید منیس کے ہمراہ نیول ہیڈکوارٹر میں چیف آف نیول سٹاف ذکاء اللہ سے ملاقات،مختلف امور پر بریفنگ دی گئی

سٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاع کے ارکان کی رکن قومی اسمبلی سعید منیس کے ہمراہ نیول ...

  

ٹبہ سلطان پور (نمائندہ پاکستان) رکن قومی اسمبلی وسنیئر رہنما مسلم لیگ ن سعید (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

احمد خان منیس نے سٹینڈ نگ کمیٹی برائے دفاع کے اراکین جن میں مسلم لیگ ن کے روحیل اصغر ، اعجاز الحق ، عامر ڈوگر سمیت دیگر کے ہمراہ نیول ہیڈ کواٹر اسلام آباد میں چیف آف نیول سٹاف ذکاء اللہ سے ملاقات کی ملاقات میں سٹینڈ نگ کمیٹی برائے دفاع کے اراکین کو مختلف اُمور پر نیول سٹاف کی جانب سے بریفنگ دی گئی اور پاکستان نیوی سے متعلق تفصیلی طور پرآگاہ کیا نیول چیف آف سٹاف ذکاء اللہ نے سٹینڈ نگ کمیٹی برائے دفاع کے ارکین کو بتایاکہ پاکستان نیوی کے جوان اپنے سمندری سرحدوں کی حفاظت انتہائی بہتر انداز میں کر نا جانتے ہیں پاکستان نیوی دنیا کی بہترین نیوی میں شمارہوتی ہے سٹینڈنگ کمیٹی نے اراکین نے نیوی کی کارکردگی کو سراہا نیول ہیڈ کواٹر اسلام آباد کے دورہ کے موقع پر سٹینڈ نگ کمیٹی کے سنیئر رہنما سعید احمد خان منیس نے ٹیلی فون پر ٹبہ سلطان پور کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ہماری پاک فوج کے جوان زمینی سرحدوں اور فضائی حدود کی حفاظت کررہے ہیں اسی طرح ہماری نیوی بھی سمندری سرحدوں کی حفاظت کر نے میں مصروف ہے دشمن کو جان لینا چاہیے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -