وطن عزیز کیخلاف سازشیں کرنیوالے اغیار کے ایجنڈہ پر عمل پیرا ہیں ‘ احمد یار ہنجرا

وطن عزیز کیخلاف سازشیں کرنیوالے اغیار کے ایجنڈہ پر عمل پیرا ہیں ‘ احمد یار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ الطاف حسین نے پاکستان کے خلاف نعرے (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )
لگا کر ملک دشمن ہونے کا ثبوت دیا ،وطن عزیز کے خلاف سازشیں کرنے والے ملک وقوم کے دشمن ہیں اور اغیار کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمائدین علاقہ اور صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ احتجاج،دھرنے اور مارچ کرنے والے پتہ نہیں کیسا انقلاب لانا چاہتے ہیں،مسلم لیگ ن مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود عوام کی خدمت اور ریلیف دینے میں بھر پور اقدامات کر رہی ہے ،جمہوریت کا استحکام ملک کے وسیع تر مفاد میں انتہائی ضروری ہے۔اس موقع پرملک شاہد حسین برار،جنرل کونسلرچوہدری عبدالوحید،سابق کونسلر وبخاری روڈ کے صدر عاشق حسین،ودیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔