آئل ٹینکر مالکان پرتشدد ،جمشیددستی پربھتہ خوری کے الزامات ،عوامی راج پارٹی کاڈی پی اومظفر گڑھ کیخلاف تحریک استحقاق پیش کرنیکا اعلان

آئل ٹینکر مالکان پرتشدد ،جمشیددستی پربھتہ خوری کے الزامات ،عوامی راج پارٹی ...

  

مظفرگڑھ (نامہ نگار)پاکستان عوامی راج پارٹی کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں آئل ٹینکرز آنرز ایسوسی ایشنز کی مظفرگڑھ میں ہڑتال ان پر پولیس تشدد اور ڈی پی او مظفرگڑھ کی طرف (بقیہ نمبر35صفحہ7پر )

سے پارٹی چئیرمین و ایم این اے جمشید دستی پر بھتہ خوری کے الزامات عائد کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے معاملہ قومی اسمبلی میں پیش کرنے اور ڈی پی او مظفر گڑھ اویس احمد ملک کے خلاف تحریک استحقاق دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ہفتہ کے روز عوامی راج سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ پولیس خود بھتہ وصولی میں ملوث ہے آیل ٹینکر ڈراؤروں اور عملہ کو افغان شہری قرار دیکر پولیس اہلکار ان سے ڈرا دھمکا کر دس سے پندرہ ہزار وصول کر لیتے ہیں۔ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ آیل ٹینکر یونین سے مذاکرات کرنے کے بجائے ریاستی تشدد کا طریقہ اپنا رہی ہے جو قابل مذمت ہے ۔ڈی پی او کی نا اہلی کے باعث گزشتہ کئی روز سے مظفرگڑھ کی بائی پاس سڑکوں پر احتجاجی آئل ٹینکرز کھڑے ہیں جبکہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ انکے جائز مطالبات کو پورا نہیں کر رہی۔انہوں نے ڈی پی او مظفر گڑھ کو مشورہ دیا کہ وہ عوام کے منتخب نمائندوں کیخلاف تخت لاہور کے اشارے پر الزامات لگانے اور بیان بازی کرنے کے بجائے اپنا اور پولیس کا قبلہ درست کریں ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -