صوبہ بھر کے تھانوں میں طویل عرصہ سے موجود لاوارث گاڑیوں کوضبط کے نیلام کرنیکی تجویز

صوبہ بھر کے تھانوں میں طویل عرصہ سے موجود لاوارث گاڑیوں کوضبط کے نیلام ...

  

خا نقا ہ شر یف(نما ئند ہ پاکستان) صوبہ بھر کے تھانوں میں طویل عرصہ سے کھڑی لاوارث موٹر سائیکلوں اورگاڑیوں کو بحق سرکار ضبط کرکے نیلامی کی تجویز دیدی گئی ۔ذرائع کے(بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

مطابق بہاول پور سمیت پنجاب کے مختلف تھانوں میں لاوارث موٹرسائیکلوں سمیت مختلف اقسام کی گاڑیاں سالہا سال سے کھڑی ہیں اور ان میں سے متعدد بارشوں اور دھوپ کے باعث تباہ حال ہیں ۔ ذرائع کے مطابق یہ تجویز دی گئی ہے کہ صوبہ بھر کے مختلف تھانوں میں بند ایسی تمام موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کوبحق سرکار ضبط کرکے ان کی نیلامی کر دی جائے اور اس سے حاصل ہونے والے رقم تھانوں کی تعمیر و مرمت اور انہیں جدید بنانے پر خرچ کی جائے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -