اوچھے ہتھکنڈوں سے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ، امیر حیدر ہوتی

اوچھے ہتھکنڈوں سے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ، امیر حیدر ہوتی

  

 صوابی( بیورورپورٹ) اے این پی کے صوبائی صدر و سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ مخالفین کا خیال ہے کہ ہم اوچھے ہتھکنڈوں سے پیچھے ہٹ جائیں گے لیکن وہ یہ یاد رکھے کہ اے این پی پختونوں کی جماعت ہے اور کبھی پیچھے ہٹنے والے نہیں 2018کے الیکشن میں یہ بات ثابت ہو جائے گی کہ صوبہ خیبر پختونخوا اے این پی کا ہے اور صرف انہیں اپنی نمائندہ جماعت مانتی ہے ۔ان خیالا ت کااظہار انہوں نے یار حسین ضلع صوابی میں اے این پی کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان احتجاجی جلسے کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ میں باچا خان بابا کے ایک خادم کارکن کی حیثیت سے ہر بزرگ ، جوان ، چھوٹوں ،بڑوں سب کو خراج عقید ت پیش کر تاہوں جب کہ شہید ایم پی اے حاجی محمد شعیب خان کے فرزند آیاز خان اور ان کے خاندان کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ حاجی محمد شعیب کی شہادت کا درد تمام خیبر پختونخوا کا درد ہے وہ اس درد میں اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھے ۔مخالفین ہمیں اپنے مشن سے نہیں ہٹا سکتے ہم باچا خان بابا کے مشن کو آگے بڑھا کر اس قوم کو ان کے حقوق دلا کر رہیں گے چاہئے اس کے لئے ہمیں کوئی بھی قر بانی دیناپڑے ان کا کہنا تھا کہ آج میں اپنے لیڈر کو اس عظیم الشان جلسہ کے موقع پر یقین دلاتا ہوں کہ بلدیاتی انتخابات کی طرح 2018کے انتخابا ت میں بھی بھر پور کامیابی حاصل کرینگے ۔عمران خان اور ان کے ٹولے کا جلد اس صوبے سے صفایا ہو جائیگا۔موجودہ صوبائی حکومت کے پاس کوئی نیا تر قیاتی منصوبہ نہیں ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگا رہے ہیں سوا ت موٹر وے کے لئے ہم نے 2012کے بجٹ میں پیسے رکھ کر اس کی منظوری د ی گئی تھی ہمارے دور حکومت میں قائم کالجوں میں ابھی تک داخلے شروع نہ ہو سکے ۔ان کا کہنا تھا کہ منصوبوں کو بالائے طاق رکھے کچھ لوگ ہمیں اپنے بھائیوں اور پولیس سے ٹھکرانے کی کوشش کر رہے ہیں یہ لوگ ہمارے بھائی ہے ہمارے کارکنوں اور رہنماؤں کی قتل کے ذمہ دار پرویز خٹک ہے ۔ جلسے سے خطاب کر تے ہوئے ضلعی صدر و ناظم امیر الرحمن کا کہنا تھا کہ صوابی میں اے این پی کے ورکرز کل بھی متحد اور آج بھی متحد ہے اور ہمیشہ رہے گا بلدیاتی انتخابات میں اے این پی کی بھر پور کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ صوابی کے عوام اے این پی کے سرخ جھنڈے تلے اسفند یار ولی خان کی قیادت میں متحد ہے آنے والے انتخابات میں اے این پی صوابی میں کلین سوئپ کرئے گی اس موقع پر انہوں نے تمام مرکزی ، صوبائی اور ضلعی رہنماؤں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا ۔جلسے سے شہید ایم پی اے حاجی محمد شعیب خان کے بیٹے آیاز خان نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہم تمام قائدین کا شکریہ ادا کر تے ہیں کہ انہوں نے اس عظیم الشان جلسہ میں شرکت کی اور ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہمارا خاندان اپنے والد کے نقشہ قدم پر چل کر پختون قوم کے حقوق کے لئے اپنا بھر پور جدوجہد کرئے گی اور کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کرئے گی#

مزید :

کراچی صفحہ اول -