سرائیکی خطہ کی محرومیاں ختم کر کے دم لیں گے ‘حمزہ شہباز شریف

سرائیکی خطہ کی محرومیاں ختم کر کے دم لیں گے ‘حمزہ شہباز شریف

ملتان(سپیشل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی وایم این اے حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر ان دھرنوں سے حکومتیں ختم ہوئی تو اب تک پاکستان میں درجنوں حکومتیں آچکی ہوتیں انہوں نے کہا ہے کہ اب دھرنا سیاست کا وقت ختم ہوچکا ہے اب وہی حکومت قائم رہے گی جو عوام کے مسائل (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

حل کرے گی وہ ملتان سے جانیوالے ن لیگ کے وفد جس میں شیخ طارق رشید حاجی احسان الدین قریشی ، ملک انور علی ، چوہدری عبدالوحید ارائیں اور ملک تنویر سے ملاقات کے دوران بات چیت کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ اور اس خطے کی محرومیاں ختم کرکے دم لیں گے انہوں نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں بھی میرٹ پر فیصلہ کیا جائے گا اور بہت جلد ملتان آکر کارکنوں سے ملاقات کروں گا اس موقع پر شیخ طارق رشید نے ترقیاتی کاموں خاص طور پر واسا ایم ڈی اے ،پی ایچ اے میٹروبس کے بارے میں رپورٹ پیش کی اور ان حلقوں کی نشاندہی کی ہے جہاں پر ترقیاتی کام مکمل نہیں کیے گئے اس موقع پر طارق رشید نے ن لیگ کے کارکنوں کے مسائل سے بھی آگاہ اور ان افسران کی لسٹیں بھی پیش کیں جوکام نہیں کرتے طارق رشید نے کہا ہے کہ آج بھی جنوبی پنجاب ن لیگ کا قلع ہے اور ہمارے جیسے کارکنوں نے ہمیشہ ن لیگ کو اکثریت سے کامیاب کردیا ہے اس موقع پر حمزہ شہبازشریف نے شیخ رشید کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی آخر میں شیخ طارق رشید نے حمزہ شہباز کو یقین دہانی کرائی کہ پارٹی میئر کے حوالے سے جو فیصلہ کرے گی ہم قبول کریں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر