عوام کو وڈیروں کے چنگل سے بچانے کیلئے پارٹی بنائی ، جمشید دستی

عوام کو وڈیروں کے چنگل سے بچانے کیلئے پارٹی بنائی ، جمشید دستی

  

جتوئی (نامہ نگار ) جتوئی پریس کلب میں پاکستان عوامی راج پارٹی کے سرربراہ جمشید خان دستی ایم این اے نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جتوئی شہر سلطان علی پور اورروہیلانوالی میں پہلے جتوئی سرداروں نے سست روی کی اور بعد ازاں ایم این اے باسط بخاری ایم پی اے ہارون بخاری او ر ایم این اے عاشق گوپانگ کی لیکن کارکن سہیل اختر غوری محنت کرتے ہوئے عدلیہ کے حکم سے یہ کام ہوا(بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

انہوں نے کہا میں نے پارٹی وڈیروں کے چنگل سے عوام کو بچانے کیلئے بنائی ہے پارٹی کا انتخابی نشان جھاڑو ہے انہوں نے کہا کہ 2ستمبر کو ملتان گھنٹہ چوک میں رکن سازی کیلئے فارم فل کئے جائیں اور بہت جلد ہر شہر میں ہماری تنظیم سازی ہو گی انہوں نے کہا عمران خان کی طرح میں وعدہ نہیں کروں گا میرے تمام ٹکٹ ہولڈر ایم این اے یا ایم پی اے نہیں ہو ں گے صرف غریبوں کے دکھ سکھ میں اک کے ساتھ بیٹیھیں گے انہوں نے کہا میں انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں اپنی پارٹی چاروں صوبوں میں متعارف کراؤں گا انہوں نے کہا ہمارا منشورہے کہ صدر وزیر اعظم کی تنخواہ ایک مزدور کے برابر ہو اس موقع پر سہیل اختر غوری محمد نوید عاربی غلام مصطفی جوئیہ عبدلرحمن گدارہ محمد حسین غزلانی ڈاکٹر وزیر ملک ملک محبوب ساجد لطیف عاربی شمشیر علی جعفری ملک نزیر رانا ابرارسجاد ملک و دیگر صحافی موجود تھے ۔

جمشید دستی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -