حلقہ کی عوام کی فلاح کیلئے وسائل بروئے کارلارہے ہیں، افتخار نذیر

حلقہ کی عوام کی فلاح کیلئے وسائل بروئے کارلارہے ہیں، افتخار نذیر

  

ٹھٹھہ صادق آباد ( نمائندہ پاکستان) رکن قومی اسمبلی افتخار نذیر نے کہا کہ ہم سیاست برائے عوامی خدمت کے مشن پر عمل پیرا ہیں،بے لوث عوامی خدمت ہماری سیاست کا محور ہے،ہم کھوکھلے نعرے لگانے کی بجائے عملی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں،کروڑوں روپے کی(بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

لاگت سے ٹھٹھہ صادق آباد نواحی چکوک میں سوئی گیس کی فراہمی،2نئے بجلی فیڈرز کا قیام،پینے کے صاف پانی کیلئے فلٹریشن پلانٹس کی منظوری ہماری عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے رانا عباد علی نمبردار کے بھائی رانا عاشق نمبردار کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ کی عوام کی فلاح وبہبود ،مسائل کے حل سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، ٹھٹھہ صادق آباد ونواح کی نہروں میں پانی کا مسئلہ حل کروانے کیلئے وزیر آبپاشی پنجاب،سیکرٹری آبپاشی پنجاب سے ملاقات کرتے ہوئے یہ معاملہ حل کرواں گا۔

افتخارنذیر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -