رائٹرز کالونی، سمن آباد میں بجلی 30 گھنٹے بعد بھی بحال نہ ہوئی

رائٹرز کالونی، سمن آباد میں بجلی 30 گھنٹے بعد بھی بحال نہ ہوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان( سٹاف رپورٹر)رائٹرز کالونی سمن آباد میں 30گھنٹوں کے بعد بھی بجلی بحال نہیں ہوئی‘بتایا گیا ہے کہ رائٹرز کالونی میں بارش ہونے کے بعد ہفتے کو سہ پہر 4بجے بجلی بند ہوئی جو رات کو کچھ دیر کے لئے آئی مگر اس کے بعد پھر چلی گئی اور پھر اگلے روز سارا دن بجلی نہیں آئی ‘ آخری اطلاع تک بجلی بحال نہیں ہو سکی تھی ۔