حالیہ بارش سے کڑی جمنداں میں کراؤن فیلئیر ‘ حادثہ کا خدشہ

حالیہ بارش سے کڑی جمنداں میں کراؤن فیلئیر ‘ حادثہ کا خدشہ

ملتان ( نمائندہ خصوصی ‘ سپیشل رپورٹر ) ملتان میں ہونیوالی حالیہ بارش کیوجہ سے کڑی جمنداں میں خونی برج روڈ پر کراؤن فیلیر ہوگیا ‘ جس کیوجہ سے روڈ پر 15 سے 20 فٹ چوڑا گڑھا پیدا ہوگیا ۔ روڈ زمین میں دھس جانے کیوجہ سے سیوریج کا پانی سڑکوں پر جمع ہونا شروع ہوگیا ۔ کراؤن فیلیر کیوجہ سے نزدیک واقع مکانات کی بنیادیں اپنی جگہ سے ہل گئیں ‘ جس کیوجہ سے اہل علاقہ نے مکان مالک سے مکان خالی کر(بقیہ نمبر46صفحہ7پر )

ا لیا تاکہ کسی حادثہ کیوجہ سے قیمتی انسانی جانوں کا ضائع نہ ہو ۔ اہل علاقہ نے خونی برج روڈ رکاوٹیں ڈال کر بند کردیا تاکہ متوقع حادثات سے بچا جا سکے ۔ دریں اثناء چیئرمین یونین کونسل نمبر 27خواجہ سلیمان صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یونین کونسل نمبر 27شاہ خرم کالونی کے مختلف علاقوں میں واسا کی نکاسی آب کی سپلائی لائنیں نکارہ ہوچکی ۔جس کی وجہ سے تین پبلک مقامات پرخوفناک گڑھے پڑچکے ہیں‘ کڑی جمنداں ڈسپوزل کے قریب بڑا گہرا گڑھا پڑگیا جس کی وجہ سے گردونواح کے مکانات گرنے کاخدشہ بڑھ چکا ہے۔انتظامیہ اپنی روایتی سستی اورنااہلی کی وجہ سے خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہی ہے‘ ہم کمشنر ملتان ڈویژن ‘ ڈی سی او اورواساحکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عوام کے اس دیرینہ مسئلہ کی طرف خصوصی توجہ دیکر حل کرائیں ۔

کڑی جمنداں

مزید : ملتان صفحہ آخر