شہریوں نے الطاف حسین کی تصاویر اتار کر قائد اعظم اور جنرل راحیل کی تصاویر لگادیں

شہریوں نے الطاف حسین کی تصاویر اتار کر قائد اعظم اور جنرل راحیل کی تصاویر ...

  

حیدر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی جانب سے پاکستان مخالف بیانات کے بعد حیدر آباد کے شہریوں نے بھی اپنے قائد سے منہ موڑ لیا اور ان کی تصاویر اتار کر قائد اعظم اور جنرل راحیل شریف کی تصاویر لگادیں۔تفصیلات کے مطابق حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد کو ایم کیو ایم کا گڑھ سمجھا جاتا ہے لیکن الطاف حسین کے پاکستان مخالف بیانات پر شہریوں نے انہیں اپنا قائد ماننے سے انکار کردیا۔ حیدر آباد کے شہریوں نے لطیف آباد 6 نمبر سے جہاں الطاف حسین کے بڑے بڑے پوسٹرز لگے ہوتے تھے وہاں وہ تصاویر ہٹا کر ان کی جگہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تصاویر آویزاں کردی ہیں۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -