صوبہ بھر کی ٹی ایم ایز کے صوبائی مالیاتی ایوارڈ کے ماہانہ شیئرز میں سے 1کروڑ 7 لاکھ 75 ہزار روپے کی بجلی واجبات کی مد میں کٹوتی

صوبہ بھر کی ٹی ایم ایز کے صوبائی مالیاتی ایوارڈ کے ماہانہ شیئرز میں سے 1کروڑ 7 ...

ملتان (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے ملتان سمیت صوبہ بھر کی ٹی ایم ایز کو اگست 2016کے صوبائی مالیاتی ایوارڈ کے ماہانہ شیئر میں سے 1کروڑ 7لاکھ 75ہزار روپے کی بجلی کے واجبات کی مد میں کٹوتی کر لی ہے بتایا گیا ہے کہ حکومت (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

پنجاب شعبہ فنانس کی طرف سے بجلی کے واجبات کی بروقت ادائیگی نہ کرنے والی ٹی ایم ایز کی ماہانہ گرانٹ میں سے کٹوتیوں کا سلسلہ جاری ہے اگست 2016کے ماہانہ شیئر میں ضلع ملتان میں موسی پاک ٹاؤن کی گرانٹ سے 10لاکھ روپے کی کٹوتی کی گئی ہے جبکہ صوبہ بھر کی ٹی ایم ایز کی گرانٹ سے مجموعی طور پر 1کروڑ 7لاکھ روپے کی کٹوتی کی گئی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر