علی پورکوماڈل تحصیل بنانا اولین ترجیح ہے ، عامر طلال گوپانگ

علی پورکوماڈل تحصیل بنانا اولین ترجیح ہے ، عامر طلال گوپانگ

سلطان پور(نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب نے علی پور کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانے کیلئے سپربندوں کی تعمیر کیلئے فنڈز فراہم کرکے عوام دوستی کاثبوت دیاہے،سیاسی مخالفین کی طرف سے سیلاب کی افواہیں دم توڑ چکی ہیں،حلقہ این اے 180کی تمام سڑکوں کا کارپٹ کیاجارہاہے،حلقہ کے عوام سے جو بھی وعدے کئے ان کی تکمیل ممکن بنائی ،تحصیل علی پور کوماڈل تحصیل بنانا اولین ترجیح ہے،خیرپور،سلطان پور،سرکی ،سیت پور،کندائی کی پسماندگی جلد ختم ہوگی۔ان خیالات کااظہار ایم پی اے(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

سردارعامر طلال خان گوپانگ نے خیرپور،سلطان پور،سیت پورمیں جاری منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے حلقہ کے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیااس موقع پر ضلعی چیئرمین کے امیدوار حافظ محمدعمرخان گوپانگ،چیئرمین محمداقبال خان گوپانگ،کونسلر ملک رجب حسین لانگ،چیئرمین جام نسیم ڈمر،سابق کونسلر محمداکرم نیازی،ملک عبدالستار اراائیں بھی ان کے ہمراہ تھے ایم پی اے نے بتلایا کہ یونین کونسل مسن کوٹ بھوا فتح پور،سیت پور ،ڈمروالہ،یوسی باز والہ کیلئے ترقیاتی فنڈز بھی منظور ہوچکے ہیں جبکہ خیرپور کیلئے علیحدہ صاف پانی فراہمی اورسیوریج منصوبہ کیلئے 20کروڑ کے فنڈز جاری ہوچکے ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر