ملتان میں کانگو فری کیٹل مارکیٹیں یکم ستمبر سے فعال کرنے کی ہدایت

ملتان میں کانگو فری کیٹل مارکیٹیں یکم ستمبر سے فعال کرنے کی ہدایت

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) ڈی سی او ملتان نادر چٹھہ نے ملتان شہر میں چھ کانگو فری کیٹل مارکیٹیں یکم ستمبر سے فعال کرنے کی ہدایات جاری (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

کردی ہیں بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے کیٹل مارکیٹوں میں کانگو سے بچاؤ کیلئے سخت اقدامات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں اس ضمن میں لائیو سٹاک، صحت ، ٹاؤنز اور کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کی جانب سے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں ڈی سی او ملتان نادر چٹھہ کی جانب سے ٹاؤنز کو چھ کانگو فری کیٹل مارکیٹوں کے نقشے فراہم کردیئے گئے ہیں تاکہ ان نقشوں پر کیٹل مارکیٹیں بنائی جائیں قابل ذکر بات یہ ہے کہ ملتان شہر میں کانگو وائرس کے خوف سے ایک بھی منڈی نہیں بنائی جارہی ہے جبکہ ٹاؤنز ، ضلعی حکومت اور کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کی جانب سے قاسم بیلہ، قادر پور راں، نادرن بائی پاس، موضع بلیل، شیر شاہ، لاڑ میں کیٹل مارکیٹیں بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔

کانگو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -