10 لاکھ نوجوان ہنر مندبنانے کیلئے تربیت کا سلسلہ جاری ہے ‘ نشاط ڈاہا

10 لاکھ نوجوان ہنر مندبنانے کیلئے تربیت کا سلسلہ جاری ہے ‘ نشاط ڈاہا

خانیوال(بیورونیوز‘ نمائندہ پاکستان) قائداعظم ٹیکنکل کالج میں نیوٹیک کے تحت تعلیم وتربیت حاصل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں پروقار تقریب منعقدکی گئی ۔تقریب کے مہمان خصوصی ممبرپنجاب اسمبلی نشا ط احمد خان ڈاہا، ای این ریلوے راناسجاد،ٹریڈرز چیمبر کے سینئرنائب صدر(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

عارف محمود قریشی تھے ۔تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے نشاط احمد خان ڈاہانے کہاکہ وفاقی اورپنجاب حکومت نے ہرمند نوجوان، خوشحال پاکستان کے نعرے کو عملی شکل دینے کیلے دس لاکھ نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کاہدف مقررکیا ہے ۔جس پر پنجاب کے تما م اضلاع میں طلباء کو تعلیم وتربیت دی جا رہی ہے قائداعظم کالج کے پرنسپل اشتیاق احمد پراچہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت طلباء کوہنر مند بنانے کے انقلابی پروگرام کے مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں اورملک میں معاشی انقلاب برپاہوگا ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی طر ف سے مختلف ٹریدرز میں کورسز کی تعلیم وتربیت سے نہ صرف ملکی ٹیکنکل ضروریات پوری ہونگی بلکہ بے روزگاری کے خاتمے میں بھی مددملے گی ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم یوتھ ونگ سکل پروگرام کے تحت نہ صرف ٹیکنکل کے تمام اخراجات حکومت برداشت کررہی ہے بلکہ طلباء کو تین ہزارروپے ماہانہ وظیفہ بھی دیاجاتاہے ۔ای این اے ریلوے راناسجاد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹیکنکل ایجوکیشن انتہائی اہمیت کی حا مل ہے نوجوانوں کو ہنر مندبناکرہی ترقی وخوشحالی کے عمل کویقینی بنایاجاسکتاہے۔انہوں نے کالج کی سطح پر مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے کو سراہا اورکہاکہ محنت ولگن سے ہرشعبہ میں نمایاں پوزیشن حاصل کی جاسکتی ہے ۔قبل ازیں کالج میں نیوٹیک کے تحت تربیت حا صل کرنے والے طلباء میں مقابلہ انتخابات ہوئے جس میں سول سروئیر ٹریڈر میں پہلی پوزیشن محمدسفیان، دوسری پوزیشن سہیل اختر اورتیسر ی پوزیشن محمدطیب جاوید نے حاصل کی ۔ڈی آئی ٹی میں پہلی پوزیشن محسن اقبال،دوسری محمدریحان خان اورتیسری پوزیشن سکندر علی نے حا صل کی۔ الیکٹرونک میں پہلی پوزیشن تنویر،دوسری محمدعامر اورتیسری پوزیشن عدیل طاہر نے حاصل کی۔آخر میں نشاط احمد خان ڈاہا ،رانا سجا د اور عارف محمودقریشی نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں شیلڈ اور انعامات تقسیم کیے جبکہ پرنسپل اشتیاق احمدپراچہ نے کالج کی طر ف سے مہمانان خصوصی کو یاد گار شیلڈ پیش کی ۔تقریب میں میجک آرٹ شو کے ماہر عرفان ضیا نے بھی اپنے فن کامظاہرہ کیا اور طلباء سے خوب داد حاصل کی۔تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض نعیم یسین نے سرانجام دئیے جبکہ تلاوت قرآن مجید حافظ فیاض احمد اورنعت رسولﷺ ندیم عباس نے پیش کی۔ دریں اثناء ممبرصوبائی اسمبلی نشاط احمد خان ڈاہا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وطن عزیز کے غداروں کی سزا موت بھی کم ہے الطاف حسین کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے پاکستان لایا جائے اور چوراہے پر لٹکا یا جائے انہوں نے مزید کہا کہ کراچی ،حیدرآباد کے مہاجروں نے جتنی عزت اور احترام الطاف حیسن کو دی اتنا احترام بہت کم کسی پارٹی قائد کو نصیب ہوتا ہے لیکن اس شخص نے اپنے حواریوں کی محبت اور احترام کا جواب اس پیرائے میں دینے کی بجائے ایک دشمن ملک کا دلال بننے کو ترجیح دی اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کی بنیادوں سندھی پنجاب، بنگالی اور دوسری قوموں کا لہو شامل ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر