نواز شریف نے بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت شروع کر دی ، بھارتی میڈیا

نواز شریف نے بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت شروع کر دی ، بھارتی میڈیا

 نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی میڈیا نے وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے دنیا کے اہم ممالک میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے 22ارکان پارلیمنٹ کو خصوصی ایلچی کے طور پر مقرر کرنے کے اقدام پر زہریلا اور بے بنیاد پروپیگنڈا شروع کردیا اورپاکستانی وزیراعظم کے اس اقدام کو بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیدیا۔ بھارتی میڈیا وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے دنیا کے اہم ممالک میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے 22ارکان پارلیمنٹ کو خصوصی ایلچی کے طور پر مقرر کرنے کے اقدام پر چیخ اٹھا اور اس نے پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا شروع کردیا ۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے مسئلہ کشمیرکو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے ارکان پارلیمنٹ کا 22 رکنی گروپ تشکیل دے کرانہیں اپنے خصوصی نمائندے مقرر کر دیا ہے ۔ ارکان پارلیمنٹ امریکہ ‘ یورپ ‘ خلیجی ممالک سمیت دیگر ممالک کا دورہ کر کے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم ‘ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے آگاہ کرے گا اور ان ممالک کی قیادت پر زور دیا جائیگا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اراکین پارلیمنٹ لائن آف کنٹرول پر بھارتی سیز فائر کیخلاف ورزی اور عام عوام کی ہلاکتوں کے حوالے سے عالمی برادری کو آگاہ کریگا۔

بھارتی میڈیا

مزید : کراچی صفحہ اول