بنک ڈکیتی کے ملزمان تاحال روپوش

بنک ڈکیتی کے ملزمان تاحال روپوش

  

ملتان(کرائم رپورٹر)دوروز قبل بہاولپور بائی پاس کے قریب نجی بینک میں ہونے والی ڈکیتی کے ملزمان کی تاحال گرفتاری نہ ہوسکی۔پولیس نے 52لاکھ کی ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیاہے۔جبکہ سامنے والے بینک کے سی سی ٹی وی کیمراز سے ملزمان کی تصویریں لی گئی ہیں۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے ان کے خاکے جاری کرکے سی آئی اے کی ٹیم تشکیل دی ہے ۔بینک کے سیکورٹی گارڈز اور دیگر عملہ سے تفتیش جاری ہے۔ اس بارے میں مزید بتایا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب کے نوٹس کے باعث سی پی او ملتان نے گزشتہ روز کینٹ سرکل کے ایس ایچ اوز کی میٹینگ کی اس دوران ایس پی کینٹ بھی موجود تھے،سی پی او ملتان نے جرائم میں اضافہ پر ایس ایچ اوز کی سرزنش کی اور انہیں اپنے علاقوں میں جرائم کی روک تھام کا حکم دیا ۔جبکہ شاہ شمس میں سب انسپکٹر محمود کو ایس ایچ او کا عارضی چارج دیا گیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -