خاتون کے پیٹ سے تولیہ نکال لیا گیا

خاتون کے پیٹ سے تولیہ نکال لیا گیا

ملتان(کرائم رپورٹر)نشتر ہسپتال میں دوران آپریشن خاتون کے پیٹ سے تولیہ نکال لیاگیا۔بتایا جاتا ہے کہ سرائے سدھو کے علاقے (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

کی رہائشی نسرین بی بی کا 8ماہ قبل سرائے سدھو کے ہسپتال میں ڈیلیوری کیس ہوا ۔آپریشن کے دوران ڈاکٹر عبدالکریم نے بچہ تو نکال لیا تاہم تولیہ پیٹ میں بھول گیا۔متاثرہ خاتون 8ماہ سے تکلیف میں مبتلا رہی،گزشتہ روز حالت خراب ہونے پر اسے نشتر ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ایکسرے کیے تو فوری آپریشن کا کہا اور دوران آپریشن تولیہ نکال لیا۔نسرین بی بی کے والد حاجی اعجاز کا کہنا تھا کہ اس کی بیٹی کی زندگی خطرے میں ڈالنے پر وہ ڈاکٹر عبدالکریم کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر