حکومت خدمت کے جذبہ سے لوگوں کے مسائل حل کر رہی ہے ‘ نذیرارائیں

حکومت خدمت کے جذبہ سے لوگوں کے مسائل حل کر رہی ہے ‘ نذیرارائیں

  

بورے والا(تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے ممبرقومی اسمبلی چوہدری نذیراحمدارائیں مشیر وزیراعلیٰ پنجاب راناحاجی محمداقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کی حکومت عوامی خدمت کے جذبے سے لوگوں کے مسائل حل کررہی ہے انہو ں نے گذشتہ تین سالوں میں حلقہ167این اے اور پی پی(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

232میں ریکارڈ رترقیاتی کام کروائے ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے گذشتہ شب نواحی گاؤں285ای بی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان کسان اتحاد کے چیئرمین راناعمر فاروق اپنے ساتھیوں سمیت حلقہ پی پی232گگومنڈی کے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری محمدیوسف کسیلیہ کی حمایت کا اعلان کیا اس موقع پرکوارڈینیٹر وزیراعلیٰ چوہدری عبدالمجید ڈاکٹرمحمداسحاق چوہدری عبدالغفورارائیں نذیراحمدشینا نوید احمد ارائیں کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے جبکہ جٹ برادری رانا جوئیہ برادری کے علاوہ دیگر برادریوں کے نمائندہ افراد نے چوہدری محمدیوسف کسیلیہ کی حمایت کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے امیداروں کو31اگست کوکامیاب کرواکے اپنے علاقہ میں تعمیر و ترقی کے تسلسل کو جاری رکھیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -