جمہوری حکومتوں کے فیصلے بندوق کے زور پرنہیں ہوتے، ارشد لغاری

جمہوری حکومتوں کے فیصلے بندوق کے زور پرنہیں ہوتے، ارشد لغاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صادق آباد (تحصیل رپورٹر) ایم این اے حلقہ 197وچیئرمین قائمہ کمیٹی پانی وبجلی سردار ارشد خاں لغاری نے کہا ہے کہ جمہوری حکومتوں کے فیصلے بندوق کی نوک پر نہیں ہوتے عوام (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
کی رائے کا احترام اور زمینی حقائق کا ادراک ہی جمہوری حکومتوں کا حسن ہوتا ہے جس کے نتیجے میں ریاستیں مضبوط اور قومیں ترقی کرتی ہیں. پاکستان مسلم لیگ(ن) کسی جماعت کی قیادت کی غلطیوں کی سزا اس جماعت کے کارکنوں کو دینے کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی. کراچی کا امن پاکستان کی معاشی ترقی اور قومی وحدت کے لئے ناگزیر ہے جس کے لئے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف تحمل اور دوراندیشی سے اقدامات کر رہے ہیں صادق آباد ویلفئیر سوسائٹی کے صدر محمد افضل صدیقی سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ کراچی کی موجودہ صورتحال کے اصل ذمہ دار ڈکٹیٹر ہیں جو اپنے اقتدار کو طول دینے کے لئے کراچی کے شہریوں کی جان و مال کا سودا کرتے رہے. کراچی کے شہری معصوم اور محب وطن ہیں . انھوں نے کہا کہ . عوام کی منتخب جمہوری حکومتوں کا خاتمہ کر کے غیر جمہوری اور گروہی سیاست کے بیج بونے والی آمریت نے اہل کراچی کی وفاداریوں کو بھی مشکوک بنانے کی بھرپور کوشش کی لیکن اس شہر کے رہنے والوں نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی انجن ہی نہیں پاکستان کا درست سمت میں سوچنے والا دماغ بھی ہے ۔