ہائیکورٹ ملتان بنچ میں 2ڈویژن اور 4سنگل بنچز تشکیل دے دیئے گئے
ملتان( خبر نگار خصو صی)ہائیکورٹ ملتان بنچ میں موسم گرما کی تعطیلات کے29اگست سے شروع ہونے والے نویں ہفتے کے لئے2 ڈویژن اور4سنگل بنچز تشکیل دے دئیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں جاری روسٹر کے مطابق ڈویڑن بنچ (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
مسٹر جسٹس خالد محمود ملک اورمسٹر جسٹس راجہ شاہد محمو دعباسی ،دوسرا ڈویڑن بنچ مسٹر جسٹس چوہدری مشتاق احمداور مسٹر جسٹس شاہد مبین پرمشتمل ہے جبکہ سنگل بنچز بھی فاضل ججز پر ہی تشکیل دئیے گئے ہیں۔