اوچشریف، بین الصوبائی ڈکیت گینگ کا سرغنہ 5ساتھیوں سمیت گرفتار

اوچشریف، بین الصوبائی ڈکیت گینگ کا سرغنہ 5ساتھیوں سمیت گرفتار

  

اوچ شریف (سٹی رپورٹر ، نمائندہ پاکستان ) گن پوائنٹ پر موٹر سائیکلیں چھیننے والے بین الصوبائی عبداللطیف عرف لطی گینگ کے سرغنہ سمیت 5خطرناک ڈاکو گرفتار ، اے ایس پی احمد پور شرقیہ دوست محمد کھوسہ کی انچارج تھانہ نوشہرہ جدید چوہدری اظہر جاوید کے ہمراہ پریس کانفرنس ، برآمد شدہ موٹر(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

سائیکلیں مالکان کے حوالہ کیں ، آئی جی پنجاب ، آر پی او بہاول پور ، ڈی پی او بہاول پور کا پولیس ٹیم کو خراج تحسین ۔ اے ایس پی احمد پور شرقیہ دوست محمد کھوسہ نے انچارج تھانہ نوشہرہ جدید چوہدری اظہر جاوید کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکل احمد پور شرقیہ میں موٹر سائیکل ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث علاقہ میں خوف و ہراس کی فضاء قائم تھی ، جس پر ڈی پی او بہاول پور کی خصوصی ہدایت پر انہوں نے انچارج تھانہ نوشہرہ جدید چوہدری اظہر جاوید کی سربراہی میں گینگ کو ٹریس اور گرفتار کرنے کے لئے ٹیم تشکیل دیکر خصوصی ٹاسک سونپا ، جنہوں نے عبد اللطیف عرف لطی گینگ کے 8ارکان عبداللطیف ، جلیل الرحمان ، فیصل قریشی، ارشد بلوچ ، حاجی احمد ، بگو گوپانگ ، عبد اللطیف چنڑاور خادم حسین ٹریس قبضہ سے ماہ رمضان المبارک میں نماز تراویح کے لئے جانے والے شہریوں سے چھینی گئی 7لاکھ مالیتی 12موٹر سائیکلیں اور 4پسٹل بھی برآمد کر لئے ہیں ، جبکہ گینگ کے سیکنڈ چیف سمیت 3ارکان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ، برآمد شدہ موٹر سائکلیں مالکان کے حوالہ کیں ۔ گرفتاری پر آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا ، آر پی او بہاول پور گوہر مشتاق بھٹہ اور ڈی پی او بہاول پور غلام مرتضی نے پولیس ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -