فرنٹ ڈیسک کا قیام پولیس کلچر میں تبدیلی کی کڑی ہے ‘ سلطان اعظم تیموری

فرنٹ ڈیسک کا قیام پولیس کلچر میں تبدیلی کی کڑی ہے ‘ سلطان اعظم تیموری

  

ملتان(کرائم رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر ملتان سلطان اعظم تیموری نے گزشتہ روزملتان ریجن میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی ہونے والے سب انسپکٹرز سے خطاب کیا ۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آپ لوگ (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔ پولیس کی نوکری مشکل ہے ۔اسے نوکری سے زیادہ عباد ت سمجھ کر کریں۔ انہوں نے کہا کہ نیت صاف رکھیں بصورت دیگراسی دنیا میں ہی اللہ تعالیٰ کی پکڑ میں آجائیں گے۔کرپشن ، بدتمیزی تھانہ کلچر کا حصہ بن چکا ہے جو آپ نے تبدیل کرنا ہے۔ اس کو روکنا اور برا سمجھنا ہے۔ پولیس کے اعلیٰ حکام پولیس کلچر کی تبدیلی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ جن میں سے فرنٹ ڈیسک کے قیام کو اولین حیثیت حاصل ہے۔ جہاں لوگوں کو براہ راست ڈیل کیا جاتا ہے۔ سائل کی بات کو سنیں اس کے ساتھ ہمدردی کریں۔آخر میں انہوں نے کہا کہ پولیس ایک ڈسپلن کا محکمہ ہے۔ ڈسپلن کی پابندی کریں ، ہمیشہ ڈسلپن میں رہیں ۔کیونکہ ہم میں اور عام لوگوں میں فرق صرف ڈسلپن کا ہے۔

سلطان اعظم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -