ملکی ترقی دشمنوں کی آنکھ میں کھٹک رہی ہے ‘راجہ اشفاق سرور

ملکی ترقی دشمنوں کی آنکھ میں کھٹک رہی ہے ‘راجہ اشفاق سرور

  

خانیوال (بیورو نیوز )قوم نواز شریف کی قیادت میں ترقی کی منازل طے کر رہی ہے۔ملکی ترقی دشمنوں کی آنکھ میں کھٹک رہی ہے۔الطاف حسین ہمیشہ غدار کے طور پر پکارا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار سینئر صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرور نے مسلم لیگ یوتھ ونگ خانیوال کے (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

ضلعی صدر میاں غلام شبیرساقی سے ملاقات کے دوران کیا۔راجہ اشفاق سرور نے یوتھ ونگ کا کارکنان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کارکن پارٹی کے ماتھے کا جھومر ہیں۔صوبائی صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ میاں غلام حسین شاہد نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرتے ہوئے ملک دشمن عناصر کو نیست و نابود کر دیں۔ضلعی صدر میاں غلام شبیر ساقی نے صوبائی صدر میاں غلام حسین شاہد کو خانیوال دورے کی دعوت دی ۔ملاقات میں ڈاکٹر رمضان جاوید،یسین بھٹی بھی موجود تھے۔

راجہ اشفاق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -