ملتان پولیس نے اشتہاریوں سمیت 52 ملزم پکڑ لیے

ملتان پولیس نے اشتہاریوں سمیت 52 ملزم پکڑ لیے

  

ملتان(کرائم رپورٹر)ملتان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ۔ 29اشتہاری مجرمان سمیت52ملزمان گرفتار۔ پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم ذوالفقار سے 70لیٹر شراب اور ملزم لقمان سے 10لیٹرشراب جبکہ پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم آصف سے 10لیٹر شراب برآمد (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

کر کے مقدمات درج کر لیے۔پولیس تھانہ صدر نے ملزمان عبدالمالک ، عبداللہ اور شاکر کو پرچی جواء کھیلتے ہوئے قابو کر لیا اور وٹک رقم 3400/-روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ بی۔زیڈ نے ملزم عارف سے 27پتنگیں معہ 02گوٹے ڈور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم مٹھو اور ملزم اعجاز کو انتہائی تیز رفتاری اور غفلت سے مزدا چلاتے ہوئے قابو کر کے جبکہ پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم ابراہیم کو تیز رفتاری سے مزدا چلاتے ہوئے قابو کر کے مقدمات درج کرلیے۔پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزمان سعد ، راشد ، ظفر ،لطیف ، گلاب خان ، شاہد ، شہزادی اور شازیہ کو بدکاری کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزمان عمردراز، اعجاز، آصف ، اعجاز اور قدیر کو مختلف جگہوں پر غیر قانونی طور پر بغیر اجازت نامہ گیس ریفل کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔ملتان پولیس نے29اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سے05کا تعلق کیٹیگری Aسے ہے جبکہ24ملزمان کا تعلق کیٹیگری B سے ہے۔ ان میں سے13اشتہاری ملزمان کا تعلق آئی جی پنجاب کی جاری کردہ فہرست سے ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -