واسا کی روایت برقرار ‘ شہر میں واٹر سپلائی بند ‘ مکین پریشان

واسا کی روایت برقرار ‘ شہر میں واٹر سپلائی بند ‘ مکین پریشان

  

ملتان ( نمائندہ خصوصی ) واسا حکام نے بارشی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حسب روایت واٹر سپلائی بند کردی ہے اور گھروں کو پانی کی سپلائی معطل کر رکھی ہے ‘ 2 روز سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود واٹر سپلائی تاحال بحال نہیں ہوئی جس کیوجہ سے شہریوں کو شدید ذہنی کوفت کا سامنا کرنا(بقیہ نمبر47صفحہ7پر )

پڑ رہا ہے ۔ واٹر سپلائی کی بندش سے شاہ رکن عالم کالونی ‘ تھانہ چوک ‘ نیو ملتان ‘ چوک شاہ عباس ‘ اندرون شہر علاقے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -