ہفتے کے روز موسلا دھار بارش سے ریلوے انڈر پاس نیو ملتان زیر آب میٹرو فلائی اوور عام ٹریفک کیلئے کھل گیا

ہفتے کے روز موسلا دھار بارش سے ریلوے انڈر پاس نیو ملتان زیر آب میٹرو فلائی ...

ملتان(سپیشل رپورٹر )ہفتے کے روز ملتان میں ہونیوالی موسلادھار بارش کے نتیجے میں ریلوے انڈر پاس نیو ملتان زیر آب آگیا جسکی وجہ سے ٹریفک معطل ہوگئی ،کمشنر ملتان ڈویژن کیپٹن (ر)اسد اللہ خان کی ہدایت پر میٹرو بس فلائی اوور فوری طور پر عام ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا شہری آٹھ گھنٹے تک پیپلز کالونی سے شاہ رکن عالم کالونی تک میٹرو بس(بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

فلائی اوور استعمال کرتے رہے،شہری میٹرو بس فلائی اوور سے شہر کا نظارہ کرتے رہے اور بارش سے محظوظ ہوتے رہے واسا کی طرف سے بارش کے پانی کے اخراج کے بعد ریلوے انڈر پاس کو ٹریفک کیلئے آٹھ گھنٹے بعد دوبارہ کھول دیا گیا ۔

انڈر پاس

مزید : ملتان صفحہ آخر