طوفانی بارش سے بجلی مسائل حل نہ ہو سکے ‘آنکھ مچولی کا سلسلہ برقرار

طوفانی بارش سے بجلی مسائل حل نہ ہو سکے ‘آنکھ مچولی کا سلسلہ برقرار

  

ملتان( سٹاف رپورٹر) ملتان اور گردونواح میں ہفتے کے روز ہونے والی طوفانی بارش سے پیدا ہونے والے بجلی کے مسائل اتوارکے روز بھی حل نہ ہو سکے ‘متعدد علاقوں کی بجلی اگلے(بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

روز بھی بحال نہ ہو سکی‘مختلف علاقوں کی بجلی ہفتے کو بحال ہوئی لیکن پھر کچھ دیر بعد پھر خرابی پیدا ہونے کے باعث بجلی بند ہوگئی جو رات گئے تک بحال نہ ہو سکی‘ کئی علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا‘کئی صارفین نے اپنے گھروں کی بجلی بحال کرنے کے لئے پرائیویٹ الیکٹریشنوں کی خدمات حاصل کیں‘ نواحی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے باعث میپکو اہلکاروں نے پٹرولنگ نہیں کی ‘ فالٹ دور نہ ہونے کے باعث لوگ پریشان ہیں‘ ایک طرف بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث راستے بند ہیں تو دوسری جانب بجلی بند ہونے پر لوگ عذاب میں آئے ہوئے ہیں‘لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بجلی بحال کرانے کی کوشش کرتے ہیں ‘مختلف علاقوں میں کھمبے شاٹ ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں ‘میپکو عملے کے مطابق ٹرانسفارمرز میں پانی چلا گیا جس کے باعث درجنوں ٹرانسفارمرز خراب ہو گئے‘ تار آپس میں ٹکرانے سے بھی بجلی بند ہوئی ‘سسٹم جام ہو کر رہ گیا ‘کمپلینٹس کا رش ہو گیا جس کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ‘ میپکو حکام کے مطابق صورتحال ٹھیک کر دی گئی ہے ‘ بارش سے متاثرہ علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -