رووڈ سیفٹی قوانین پر ہرصورت عملدرآمد کرائینگے،سی ٹی اوراولپنڈی

رووڈ سیفٹی قوانین پر ہرصورت عملدرآمد کرائینگے،سی ٹی اوراولپنڈی

راولپنڈی ( جنرل رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر سردار غیاث گل نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس کی اولین ذمہ داری ٹریفک روانی کو یقینی بناتے ہوئے آن گراؤنڈ شہریوں کو ٹریفک سہولیات سے آراستہ کرنا ہے ٹریفک روانی کو بغیر کسی رکاوٹ کے جاری و ساری رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی قوانین کی عمل داری کروانے پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ اگر شاہراہوں پر ٹریفک قوانین کی پابندی نہ کروائی جائے تو ٹریفک نظام خراب ہو جاتا ہے جس سے ٹریفک رش بنتا ہے اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسی مقصد کے پیش نظر ٹریفک قوانین کی پابندی نہ کرنے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہاہے اس حوالے سے کسی سفارش کو خاطر میں نہیں لایا جارہا ہے کیونکہ نیکی اور سفارش ایک ساتھ نہیں چل سکتے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ٹریفک پولیس آن گراؤنڈ شہریوں کو ٹریفک کی ہر ممکن سہولیات کے پیش نظر اپنی بھرپور کاوشوں کے ساتھ کوشاں ہے اس حوالے سے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں تاکہ بازاروں میں بھی ٹریفک رش کو مکمل کنٹرول کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ شہریوں کا بھی فرض ہے کہ ٹریفک پولیس کی طرف سے دی گئیں ہدایات پر عمل کریں کیونکہ ان ہدایات کا مقصد ٹریفک بہاؤ کو یقینی بناناہوتا ہے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر سردار غیاث گل نے کہا کہ فیلڈ کے تمام افسران و اہلکار بہترین کام کر رہے ہیں اگر کسی جگہ کوئی کمی ہے تو اس میں مزید بہتری لائی جا رہی ہے کیونکہ شاہراہوں کا سفر زمینی سفر ہے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین پر موثر ا نداز سے عمل درآمد کروانے کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین آگاہی پروگرام بھی شروع کر رکھے ہیں اس میں شہریوں کا تعاون ضروری ہے اس کے ساتھ ساتھ میڈیا کے ذریعے ٹریفک قوانین آگاہی کے لئے میڈیا کا تعاون بھی ناگزیر ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر