ملک کیخلاف نعرے لگانے والے رعایت کے مستحق نہیں،جاوید اختر

ملک کیخلاف نعرے لگانے والے رعایت کے مستحق نہیں،جاوید اختر

  

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)یونین کونسل 1ڈھوک رتہ میلاد نگر کے جنرل کونسلر جاوید اختر نے کہا ہے کہ میڈیا ہاؤسز پر حملے کر کے ایم کیو ایم کے کارکنان نے واضح کر دیا کہ وہ تشدد پر یقین رکھتے ہیں حکومت میڈیا ہاؤسز پر حملے کرنے والے اورحملوں پر اکسانے والے تمام عناصر کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ملک کے خلاف نعرے لگانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ہماری آن، شان اور پہچان ہمارا پیاراپاکستان ہے پاکستان بے مثال قربانیوں کا ثمر ہے جنہوں نے پاکستان کیلئے قربانیاں دیں وہ اس کی عظمت و حرمت کیلئے سب قربان کرنا جانتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک بیٹھ کر ملک کے خلاف ساز شیں کرنے والے اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے ،فاروق ستار اور ان کے ساتھیوں کو الطاف حسین کے بیان کی مذمت کرنی چایئے اور قانونی کاروائی کابھی خود تقاضا کرنا چایئے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ا یم کیو ایم کے قائد کی ہر زہ سرائی کا فوری نوٹس لے اور ان کے خلاف غداری کا مقدمہ کرکے کیفر کردار تک پہنچائے تاکہ آئندہ کوئی بھی وطن عزیز کے بارے میں ہرزہ سرائی نہ کر سکے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -