ڈیرہ میں خواتین کے تنازع پر نوجوان قتل
ڈیرہ اسماعیل خان ( بیورورپورٹ)وانڈہ لالی میں خواتین کے تنازعہ پر امین جان عرف منکئے نامی ملزم نے کلاشنکوف سے فائرنگ کرکے 20سالہ نوجوان شاہکار کو قتل کردیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب کی حدود میں واقع علاقہ وانڈہ لالی میں خواتین کے تنازعہ پر وانڈہ لالی کے رہائشی امین جان عرف منکئے ولد شاہجہان نے کلاشنکوف سے فائرنگ کرکے 20سالہ نوجوان شاہکار ولد اسد جان سکنہ وانڈہ لالی کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا ۔نواب پولیس نے مقتول کے والد کی رپورٹ پر ملزم کیخلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔