2 سال قبل قتل ہونے والے نوجوان کا قاتل راولپنڈی سے گرفتار

2 سال قبل قتل ہونے والے نوجوان کا قاتل راولپنڈی سے گرفتار

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)بونیر پولیس نے دوسال قبل قتل ہونے نوجوان عبداللہ کی قاتل کو راولپنڈی مری سے گرفتار کرلیا ،تھانہ ڈگر کے ایس ایچ او عبدالوکیل خان نے اجمل خان اور سیف اللہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر مری روانہ کیا ۔عدالت میرے ساتھ انصاف کرے اور میرے مقتول بیٹے کے اجرتی قاتل کو سزائے موت دے ۔بیٹے کے قاتل کو پکڑنے پر بونیر پولیس کے سربراہ ایس ایچ او عبدالوکیل خان ،سب انسپکٹر اجمل خان اور سیف اللہ کا مشکور ہوں ۔واقعات کے مطابق دوسال قبل ایلئی سے تعلق رکھنے والے عبداللہ کو تھانہ پیربابا کے حدود کھلابٹ میں اجرتی قاتل شیر محمد سکنہ شڑشموں تنگے ایلئی نے قتل کیا تھا ۔قتل کی دعویداری تھانہ پیربابا میں اجرتی قاتل شیر محمد کے خلاف کی گئی تھی ۔مقتول عبداللہ کے والد فضل احد نے ڈگر میں ایک اخباری بیان میں کہا کہ میرے بیٹے عبداللہ کو قتل کرنے کے بعد قاتل شیر محمد کو ڈھونڈنے کے لئے ڈگر پولیس نے موبائل سم کا سہارا لیا اور راولپنڈی مری میں چھاپہ کے دوران شیر محمد کو گرفتار کرلیا ،جنہوں نے میرے بیٹے کے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے میں عدلیہ کے ججز سے اپیل کرتاہو کہ میرے ساتھ انصاف کیا جائے اور میرے بیٹے کے قاتل کو پھانسی پر چڑھایا جائے انہوں نے بہترین کارکردگی پر ڈگر پولیس کا شکریہ ادا کیاہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر