سوات موٹروے کی تکمیل سے معاشی انقلاب آئیگا :محمود خان

سوات موٹروے کی تکمیل سے معاشی انقلاب آئیگا :محمود خان

  

مٹہ (نمائندہ پاکستان)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے کھیل و ثقافت ، میوزیم اور امور نوجوانان محمود خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ 38ارب روپے کی لاگت سے سوات موٹر وے کا منصوبہ تعمیر کر رہی ہے اور یہ عظیم منصوبہ سے ملاکنڈ ڈویژن بلکہ پورے صوبے کی معاشی ترقی کے لئے پیش خیمہ ثابت ہو گی او رانشا ء اﷲسوات موٹر وے کے دوسرے مرحلے میں چکدرہ سے مینگورہ تک موٹر وے تعمیر کیا جائے گی ۔ ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے گامسیر مٹہ سوات میں ایک شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) کی اہم سیاسی شخصیات محمد کمال ، حبیب جان ، بخت جان ، سرفراز ، خان باچا ، بخت روان ، حاجی عالم اور علی اکبر نے اپنے خاندانوں اور سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ اپنی اپنی جماعتوں سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا او رپی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور محمود خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے علاقے کی تعمیر اور ترقی کے لئے محمود خان کی بے لوث خدمات اور ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں سے متاثر ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی او رانشا ء اﷲ تاحیات پی ٹی آئی کے مشن کو صوبے کے کونے کونے تک پہنچانے کے لئے اپنا کردار ادار کریں گے ۔ صوبائی وزیر محمود خان نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی شمولیت سے نہ صرف تحریک انصاف علاقے میں مضبوط ہو گی بلکہ علاقے کے عوام کی بہتر طور خدمت بھی ممکن ہو سکے گی ۔ انہو ں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک صوبے کے دور دراز علاقوں کی ترقی میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان اپنی سیاسی جماعتوں کو خیر باد کہتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں پی ٹی آئی کے جھنڈے تلے جمع ہو رہے ہیں ۔ محمو دخان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ملک میں صاف ستھری سیاست کو تقویت دینا تبدیلی کی واضح علامت ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ کرپشن ، کمیشن خوری اور اقربا پروری گزشتہ حکومتوں کا وطیرہ رہا ہے جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی اور زندگی کے ہر شعبے میں سہولیات پہنچانے کا تہیہ کر رکھا ہے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے عوام میں سیاسی شعور پیدا کیا اور اب عوام کے لئے اور اب عوام ایماندار اور مخلص نمائندوں کوجانتے ہیں ۔ محمود خان کا کہنا تھا کہ 2018کے انتخابات میں پی ٹی آئی ملک گیر سطح پر شاندار کامیابی حاصل کرے گی اور آئندہ ملک کا وزیر اعظم عمران خان ہی ہو گا ۔ انہو ں نے کہا کہ صوبا ئی حکومت نے مخالف سیاسی قوتوں کی تمام سازشیں اپنی بہتر کارکردگی اورطرز حکمرانی سے بری طرح ناکام بنا دی ہے اور صوبے کی تعمیر و ترقی اور امن کی بحالی کے لئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ سلاتنڑروڈ پر عنقریب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا تعمیراتی کام کا افتتاح کریں گے ۔محمود خان نے کہا کہ حلقہ پی کے 84مٹہ سوات میں بارہ ارب روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور باقی ماندہ بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -