کرک،اسلحہ کی نوک پر ملزمان نے 2 افراد کو لوٹ لیا

کرک،اسلحہ کی نوک پر ملزمان نے 2 افراد کو لوٹ لیا

کرک(بیورورپورٹ) ویلج کونسل عیسک چونترہ کی حدود میں نامعلوم راہزنوں نے اسلحہ کی نوک پر دکاندار سمیت گاڑی ڈرائیور کو لوٹ لیا موبائل سیٹ نقدی چوری کر کے فرار ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب محبت خیل تا عیسک چونترہ سڑک پر گاؤں غنڈی کلہ کے دکاندار محبوب اللہ خان ولد گل خرین سود ا سلف کیلئے معمول کیمطابق ڈاٹسن ڈرائیور نظام اللہ ولد علی بت گل پشی خیل کیساتھ بنوں جا رہے تھے کہ اچانک تین نقاب پوش نمودار ہو گئے اسلحہ کی نوک پر دونوں کی تلاشی لینے کے بعد دکاندار محبوب اللہ کو85ہزارایک موبائل سیٹ قومی شناختی کارڈ جبکہ ڈاٹسن ڈرائیور نظام اللہ کو12ہزار ایک موبائل سیٹ سے محروم کر دیا،تینوں ملزمان موٹر سائیکل پر سوا ہو کر فرار ہو گئے تھانہ کرک میں نامعلوم ملزمان کیخلاف ایف آئی درج کر لی گئی ملزمان گرفتاری کیلئے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے واضح رہے کہ دکاندار محبوب اللہ نے ڈرائیور نظام اللہ کی گاڑی بنوں کیلئے سپشل بک کروائی تھی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر