جے یو آئی میں کو اختلافات نہیں،مفتی کفایت اللہ

جے یو آئی میں کو اختلافات نہیں،مفتی کفایت اللہ

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) جمعیت علماء اسلام ملاکنڈ کے ضلعی آمیر مفتی کفایت اﷲ نے کہا ہے کہ جے یو آئی میں کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں ۔ ملاکنڈ کے سرکردہ خاندان جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کررہے ہیں جس سے صاف واضح ہے کہ جے یو آئی پر عوام کا اعتماد مذید بڑھ گیا ہے ۔ یکم اکتوبر کو قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان سخاکوٹ ملاکنڈ کا دورہ اسلامی انقلاب کے لئے سنگ میل ثابت ہو گا اور باطل قوتوں کا صفایا ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی آمیر مولانا فضل الرحمان کے دورہ ملاکنڈ کے سلسلے میں صاحبزادہ ہاؤس سخاکوٹ میں منعقدہ شوریٰ اور یونین کونسلوں کے ذمہ داران کے اجلاس اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سابق سینیٹر صاحبزادہ خالدجان اورجنرل سیکرٹری مولانا جاوید خان نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر تحصیل آمیر شیخ الحدیث مولانا حبیب الحسن ، مولانا شمس الحق ، مولانا حبیب الحق ،تحصیل ناظم بٹ خیلہ مولانا نعیم خان ، رحمانی گل ، قاری محمد نعیم ، وارث خان ، عبد الوہاب ،تحصیل کونسلران قاری عبد الکریم اور مولانا تاج محمد بھی موجود تھیں ۔ ضلعی آمیر مفتی کفایت اﷲ اور سابق سینیٹر صاحبزادہ خالد جان نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان یکم اکتوبر کوسخاکوٹ ملاکنڈ کا دورہ کرینگے اورسٹیڈیم کالونی گراؤنڈ میں عظیم الشان جلسہ اور شمولیتی اجتماعات سے خطاب کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ملاکنڈ کے درمیان اختلافات کی باتیں صرف قیاس آرائیاں ہیں اور انشاء اﷲ مرکزی قائد کے دورہ ملاکنڈ میں کارکن ثابت کرینگے کہ ہم سب ایک ہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے تمام یونین کونسلوں کے عہدیداروں اور کارکنوں کو جلسہ کے لئے دن را ت محنت کرنے کے ہدایات جاری کئے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -