کابل ریور اور دیگر علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈ مختص کر دیا گیا :احسان اللہ وزیر

کابل ریور اور دیگر علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈ مختص کر دیا گیا ...

  

نوشہرہ(بیوروپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما تحصیل ممبراحسان وزیر نے کہا ہے کہ کابل ریور اور دیگر علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈ مختص کردیاگیا ہے جن پر بہت جلد کام شروع ہوجائے گا کابل ریور کے عوام نے مجھ پر جس اعتماد کااظہارکیا ہے اس کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے تحصیل کونسل نوشہرہ میں اپنے علاقے کے عوام کے حقوق کیلئے بھرپور آواز اٹھائیں گے اور اپنے حصے کا فنڈ حاصل کرکے کابل ریور اور ملحقہ علاقوں کو ماڈل اور خوبصورت شہر بنائیں گے آئندہ انتخابات میں اے این پی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی کیونکہ اے این پی کے سابقہ حکومت نے خیبرپختونخوا میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے صحت تعلیم میں انقلابی اقدامات کئے یونیورسٹیاں، کالجز ، سکول اور ہسپتال تعمیرکئے جو کسی بھی سیاسی پارٹی نے 65سالہ تاریخ میں نہیں کئے عوامی نیشنل پارٹی کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں اور اپنے سابقہ دور حکومت میں خیبرپختونخوا میں اربوں روپے کے ترقیاتی سکیمیں مکمل کئے یونیورسٹیاں، کالجز، سکولز زراعت پینے کی صاف پانی کی فراہمی اور دیگر منصوبوں جن میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے چھوٹے چھوٹے ڈیم کیلئے اربوں روپے کا فنڈ مختص کیاگیا تھا لیکن وہ فنڈ موجودہ صوبائی حکومت نے ڈیموں کی تعمیر کیلئے استعمال نہیں کیا جس کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ لوڈشیڈنگ ہورہا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ پختونوں کے حقوق کیلئے آواز بلندکی یہی وجہ ہے کہ عوام نے ہمیشہ اے این پی کو کامیاب کیا اور آئندہ ہونے والے انتخابات میں اے این پی خدمت کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرے گی انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے عوام سے جھوٹے وعدے کرکے پختون قوم کے ساتھ زیادتی کی کیونکہ خیبرپختونخوا میں عوام کے مسائل حل ہونے کی بجائے ان میں مزید اضافہ ہوا ہے کیونکہ جھوٹے وعدے کرنے والی سیاسی پارٹیاں دوبارہ اقتدار میں کبھی نہیں آسکتی انہوں نے کہا کہ اے این پی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان، جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین اور صوبائی صدر امیرحیدرخان ہوتی کی قیادت میں پارٹی پوری طرح متحد ہے اور اب ہزاروں کی تعداد میں روزانہ سیاسی پارٹیوں کے کارکن اے این پی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں کیونکہ موجودہ صوبائی حکومت نے عوام سے جو وعدے کئے وہ پورے نہیں کئے اور تبدیلی کانعرہ محض ایک نعرہ ہوکر رہ گیا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -