اسلام آباد،وفاقی پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کاروائیاں26گرفتار
اسلام آباد(کرائم رپورٹر) وفا قی پولیس نے سما ج دشمن عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران18بھکاریوں سمیت 26ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے اسلحہ معہ ایمو نیشن اور ما ل مسر وقہ بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرلئے ۔تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ سبز ی منڈی نے دوران گشت دو ملزمان محمد رضو ان اور عدیل احمد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 02پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ تھا نہ ویمن پولیس نے چوری کی واردات میں ملو ث دو ملزمان نیلم اور مر یم کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا۔ تھا نہ گو لڑ ہ پولیس نے چوری کی واردات میں ملو ث ملزم محمد فیا ض کو گرفتار کرکے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا۔ جبکہ چوری کی واردات میں ملو ث دو ملزمان اورنگزیب اور محمد حسین کو گرفتار کر لیا۔تھا نہ سہا لہ پولیس نے چوری کی واردات میں ملو ث ملزم رضو ان سے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا ۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔ جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران18 بھکا ریو ں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی ۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا ا علان کیا ہے۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ۔ شہر یوں کی جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لیے تما م تر ضر وری اقداما ت بر ؤ ے کا ر لا ئیں ۔