راولپنڈی میں 3ستمبر کو قصاص تحریک کا فیصلہ کن معرکہ ہوگا،غلام علی

راولپنڈی میں 3ستمبر کو قصاص تحریک کا فیصلہ کن معرکہ ہوگا،غلام علی

  

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) عوامی تحریک کے میڈیاکوآرڈی نیٹر غلام علی خان نے کہا ہے کہ ، 3ستمبر کو قصاص و سالمیت پاکستان مارچ فیصلہ کن معرکہ راؤنڈ اورحکومت کے لئے بڑادھچکہ ثابت ہوگا ،کارکنوں نے ایک نئے جذبے سے تیاریوں کاآغاز کردیا ہے،ہر علاقے اور شہر سے کارکن اور عوام بڑی تعداد میں نکلیں گے، راولپنڈی میں گزشتہ روز ہونے والا قصاص مارچ و دھرنا اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے لئے موئخر کیا گیا،عوامی تحریک کے مرکزی ایگزیکٹو کا اجلاس ڈاکٹر طاہرالقادری کی صدارت میں منعقد ہوا،اجلاس میں پارٹی کی وسیع ترمشاورت کے بعد راولپنڈی کے احتجاج کی تاریخ میں ردوبدل کیاگیا،3ستمبر کا فیصلہ قاتل اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات کے لئے کارگر ثابت ہوگا ، جس کے بعد غریب عوام کو خوشخبری ملے گی،انہوں نے بتایا کہ،ہمیں تیاریوں کے لئے مذید وقت بھی مل گیا،احتجاج کو مذید موثر اور کامیاب بنانے کے لئے کارکنان کو دعوتی مہم کو مذید تیزکرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں،انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو ملک و قوم کی سلامتی کی کوئی پراہ نہیں ،پاکستان بنانے والے،پاکستان کو گالیاں دینے والوں کو قبول نہیں کرینگے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -