الزامات کی آڑ میں کسی کو انتخابی میدان سے افرار نہیں ہونے دیں گے :ظاہر شاہ
مردان(بیورورپورٹ) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور مرکزی تنظیم تاجران کے صدر ظاہرشاہ اورجنرل سیکرٹری مصطفی کمال نے مخالفین کے الزامات کو سختی سے مستردکرتے ہوئے کہاہے کہ الزامات کی آڑ میں کسی کو انتخابی میدان سے فرارنہیں ہونے دیں گے ،گٹھ جوڑ ،دوغلا پن اورافراتفری پھیلانے والوں کو بے نقاب کرکے دم لیں گے چیمبر میں کوئی افغان مہاجر ممبر نہیں کسی کے پاس ثبوت ہوں تو جرآت کا مظاہر ہ کرکے پیش کیاجائے اپنے دھڑے کے تنظیم کے دیگر عہدیداروں شاہ خالد صراف ، سلیم گل دولت زئی ، حاجی محمد حسین،حاجی محبت شاہ ،فیاض خان اورسجاد خان کے ہمراہ مردان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مخالف گروپ مردان چیمبر کومفلوج اوراس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں لیکن اس کی ہر گزاجازت نہیں دی جائے گی چوردروزاے کے ذریعے اقتدار میں آنے والوں کی سابقہ روایات کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کردیئے گئے ہیں اور 21ستمبر کے انتخابات میں ان کے باقیات کا صفایاہوجائے گاظاہر شاہ نے کہاکہ تنقید کرنے والے خود ووٹرلسٹ کے خلاف ڈی جی ٹریڈ آرگنائزیشن کے پاس گئے اوران کی درخواست پر ووٹر لسٹ سے70ممبران خارج کردیئے گئے جن میں ہمارے سینئر نائب صدر شاہ خالد صراف سمیت زیادہ تر ارکان کی رکنیت بھی ختم ہوگئی ہے انہوں نے کہاکہ چیمبر کے بائی لاز کے مطابق پہلے غیر حتمی ووٹرلسٹ جاری کرناضروری ہوتاہے مخالفین غیر حتمی ووٹرلسٹ کو بنیاد بناکر الزامات لگارہے ہیں حالانکہ الیکشن کمیٹی کے پاس کسی کا نام نکالنے اورشامل کرنے کا سرے سے اختیار نہیں ہے ظاہر شاہ نے کہاکہ چیمبر میں کوئی افغان مہاجر نہیں ایسی کوئی بات تھی تو یہ لوگ پہلے کیوں خاموش تھے کسی کے پاس ثبوت ہوں تو جرآت کا مظاہر ہ کرکے سرکار سے انعام بھی حاصل کریں انہوں نے مزید کہاکہ الیکشن کمیٹی پر جانبداری کے الزامات لگانے والوں کو معلوم ہوناچاہئے کہ کاغذات نامزدگی کے آخری روز ان کے انڈسٹری گروپ کے پاس تائید و تجویر کنندہ نہیں تھے جس پر کمیٹی نے مزیددودن کی توسیع کردی ظاہر شاہ نے کہاکہ ہم معاملات سلجھانے والے ہیں اورمخالفین دھنگا فساد اور افراتفری پھیلانے والے ہیں اوران کے بے سروپاالزامات میں دوردورتک حقیقت نہیں ہے ۔