ڈیرہ، نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا ڑا لے گئے

ڈیرہ، نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا ڑا لے گئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( بیورورپورٹ)رنگپور اڈہ پر حاجی کلاتھ ہاؤس میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا چوری کرکے لے گئے ،پہاڑ پور پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑ پور کی حدود میں نامعلوم چور محمد کاظم ولد محمد نواز سکنہ کرڑ شدی کی رنگپور اڈہ پر واقع حاجی کلاتھ ہاؤس کی دکان سے کپڑا تھان ،جوڑے کمبل اور استر وغیرہ چوری کرکے لے گئے جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے پہاڑ پور پولیس نے کاظم کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کیخلاف 457/380PPC کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر