کم عمر اور ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والے ڈرائیوروں کے خلاف مہم شروع کرنے کے احکامات
جندول(نمائندہ پاکستان) ٹریفک حادثات میں اضافہ کی پیش نظر ضلعی پولیس آفیسر سید علی اکبر شاہ نے ٹریفک اہلکاروں کو کم عمر اور ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والے ڈرائیوروں کے خلاف مہم شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں اس سلسلہ میں ثمر باغ ،تیمرگرہ ، منڈہ اور معیار وغیرہ میں ٹریفک افسران نے مہم کا آغاز کرتے ہوئے کم عمر ڈرائیوروں پر جرمانے عائد کرنا شروع کر دیئے ہیں اس سلسلہ میں میڈیاں سے گفتگوں کرتے ہوئے ٹریفک آفیسر ثمر باغ جاوید خان کا کہنا تھا کہ علاقہ میں درجنوں کم عمر لڑکے جن کی عمریں گاڑی چلانے کی نہیں ہوتی موٹر سائیکل اور دیگر گاڑیا ں چلاتے ہیں جس کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہو رہا ہیں جس کی وجہ سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کئی نوجوان معذور بھی ہو جاتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلہ میں ضلعی پولیس آفیسر کے احکامات پر کم عمر اور ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والے ڈرائیوروں کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اور کم عمر ڈرائیور پر جرمانے عائد کر دیئے جانے سمیت انہیں آئندہ گاڑی نہ چلانے کے مشورے بھی دیئے جاتے ہیں ٹریفک آفیسر کا کہنا تھا کہ ہم سب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ کم عمر نوجوانوں کو گاڑی چلانے کی اجازت نہ دیں اس لئے کہ معمولی غلطی سے قیمتی جانے ضائع اور کئی لوگ معذور ہو جانے کے خطرات ہوتے ہیں انہوں نے علاقائی مشران سے مطالبہ کیاکہ اس مہم کو کامیابی بنانے کیلئے ہر مسجد اور حجرہ میں لوگوں کے مابین شعور اجاگر کیا جائے اور مشران کو آمادہ کیا جائے کہ وہ بچوں کو گاڑیوں اور موٹر سائیکل چلانے کیلئے نہ دیں۔