پیپلز پارٹی ختم ہونے کا خواب دیکھنے والے خود ختم ہو جائینگے :رحیم داد خان

پیپلز پارٹی ختم ہونے کا خواب دیکھنے والے خود ختم ہو جائینگے :رحیم داد خان

نوشہرہ (بیورو رپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپحتونخوا کے آرگنائز رحیم داد خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے اندارسزا وجزا کے فقدان کی وجہ سے احتلافات نے جنم دیا ہے ۔ ہر دور میں پیپلزپارٹی اندررونی اور بیرونی احتلافات کی وجہ سے سازشوں کا شکار ہوگئی ہے ۔ پیپلز پارٹی ختم ہونے کا خواب دیکھنے والے خود ختم ہو جایئنگے۔پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول اصف زرداری بھٹو نے کارکنوں کو ان کا جائزمقام دلانے اور آپس کی اختلافات کو ختم کرانے کے لیے جو کمیٹی قائم کی ۔ اس کمیٹی نے پورے صوبے کادورہ کرکے مختلف عہدوں کے لیے کارکنوں سے رائے اور تجاویز؂لیے اور ستمبر کے پہلے ہفتے میں تجاویزپارٹی کے چیرمین بلاول کو پیش کرینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاگ اسماعیل خیل خٹک باغ میں صوبائی کورآڈینیشن کمیٹی کے اجلاس اور بعداز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر پارٹی کے صوبائی رہنما انجنیئر طارق خٹک نے اپنے خطاب میں آرگنائزنگ کمیٹی اور بلاول آصف زرداری بھٹو کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کارکنوں کی جانب سے رائے اورمختلف عہدوں کے لیے ناموں او ر تجاویز پر مشتمل دستاویزات کیمٹی کے آرگنائز رحیم داد خان کے حوالے کیں۔ اجلاس سے پیپلز پارٹی رہنما انجنیئر طارق خٹک،کمیٹی کے ممبران ہمایوں خان، نورعالم خان،سنیڑ روبینہ خالد، پیرفضل اللہ،میاں مظفرشاہ،میرحیدر،میجر (ر) بصیر سمیت دیگر مقررین نے بھی حظاب کیا۔کیمٹی کے ممبرہمایون خان نے کورڈنیشن کیمٹی کے اعراض ومقاصد بیان کیں اور کہا کہ پارٹی کا اصل سرمایہ کارکنان ہیں۔ اور کارکنوں کی رائے کو پارٹی میں بڑی اہمیت حاصل ہوتی ہے اور اس لیے بلاول بھٹو نے کارکنوں کی رائے کو جاننے کے لیے کیمٹی بنائی۔ صوبائی ارگنائز رحیم داد خان نے کہا کہ موجود حکمران جماعتیں عوامی مسائل کے حل میں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں۔کارکناں اپس میں احتلافات حتم کرکے بھٹو کے مشن کو اگے بڑھے اور ٓایندہ الیکشن کی تیاریاں شروع کریں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر