ڈیرہ، اشتہاری ملزم گرفتار
ڈیرہ اسماعیل خان ( بیورورپورٹ)پنیالہ کے علاقہ وانڈہ شیرو میں مخالفین نے قتل مقاتلہ کی دشمنی پر پولیس کو قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم سلیم خا ن کو قتل کردیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب کی حدود میں واقع علاقہ وانڈہ شیرو میں مخالفین نے اپنے مخالف اشتہاری ملزم سلیم خان ولد مثل خان سکنہ کوتریان وانڈہ خروٹ کڑی خیسور کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے مذکورہ اشتہاری ملزم سلیم خان پنیالہ پولیس کو قتل کیس سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھا ۔