تخت بھائی پولیس کی کاروائی ،نوسرباز گرفتار،مسروقہ رقم برآمد

تخت بھائی پولیس کی کاروائی ،نوسرباز گرفتار،مسروقہ رقم برآمد

  

تخت بھا ئی ( نامہ نگار)تخت بھا ئی پو لیس نے اے ٹی ایم سے جعل سازی کے زریعے رقوم نکالنے وا لے نو سر باز کو گر فتار کر کے انکے قبضے سے ایک لاکھ 66ہزارروپے نقد برآ مد کرلی نو سرباز گر وہ کی گرفتاری کی خبر ملتے ہی در جنوں متا ثرہ افراد پو لیس سٹیشن پہنچ گئے۔اطلا عات کے مطابق تخت بھا ئی میں عر صہ دراز سے اے ٹی ایم مشین سے نو سر بازی کے زریعے بھا ری رقوم نکا لنے وا لا گر وہ د لیر ی کے سا تھ سر گر م عمل تھے ۔جس پر ایس ایچ او تھا نہ تخت بھا ئی مقد م خان نے سخت نو ٹس لیتے ہو ئے اے ایس آ ئیز نا صرخان اور شکیل خان کی قیا دت میں تخت بھا ئی میں مختلف بینکوں میں قا ئم اے ٹی ایم مشینوں کی خفیہ نگرا نی شروع کر د ی ۔اتوار کے روز ملا کنڈ رو ڈ پر واقع حبیب بینک کے اے ٹی ایم مشین سے دھو کہ دہی کے زریعے رقوم نکالنے وا لا نو سر باز پرور ولد شمس الر حمن سکنہ پنڈر ی بخشالی مر دا ن کو ر نگے ہا تھو ں گر فتار کر لیا۔نو سر باز کے قبضے سے ایک لاکھ 66ہزار رو پے برآ مد کرلے گئے جبکہ انکے دو سا تھی جا ئے وقو عہ سے فرار ہو نے میں کا میاب ہو گئے ۔جن کی گر فتار ی کے لئے پو لیس جگہ جگہ چھا پے ما ر ر ہی ہیں۔پو لیس نے گروہ کے دیگر ارکان کے نام صیغہ راز میں ر کھے ہیں۔جبکہ گر فتار نو سر باز کومردا ن کے خصو صی عدا لت سول جج نصیر احمد کی عدالت میں پیش کر کے ایک روز ہ جسما نی ر یما نڈ حا صل کر لیا ۔ نو سرباز گر وہ کی گرفتاری کی خبر ملتے ہی در جنوں متا ثرہ افراد پو لیس سٹیشن پہنچ گئے۔انجمن تاجرا ن تخت بھا ئی کے صدر اور تحصیل کونسل میں اپو زیشن لیڈر حا جی معز اللہ خان مہمنداورجنر ل سیکر ٹر ی حا جی شیر قیوم مست خیل نے نو سر باز گروہ کو گر فتار کر نے پر تخت بھا ئی پو لیس کو خراج تحسین پیش کی اور ڈی آ ئی جی مردا ن محمد اعجاز خان اور ڈ ی پی او فیصل شہزاد سے متعلقہ پو لیس کو تو صیفی اسنا د د ینے کا مطا لبہ کیا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -