نوشہرہ ،پیپلز پارٹی ہم خیال گورپ میں پھوٹ ،2اراکین کا اجلاس میں شرکت سے انکار

نوشہرہ ،پیپلز پارٹی ہم خیال گورپ میں پھوٹ ،2اراکین کا اجلاس میں شرکت سے انکار

نوشہرہ(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی ہم خیال گروپ ضلع نوشہرہ میں پھوٹ پڑنے سے آرگنائزنگ کمیٹی کے دواراکین کا شرکت کرنے سے انکار ارکان کی عدم موجودگی کے باعث اجلاس بدنظمی کاشکار ہم خیال کے ضلعی تنظیم کو اجلاس سے بے خبر رکھاگیا ، ضلعی تنظیم اجلاس میں شرکت کرنے والے سراپا احتجاج بن گئے تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی ہم خیال گروپ کے رہنما انجینئر طارق خٹک نے پبی خٹک باغ میں اجلاس بلایا تھا ذرائع نے بتایا کہ منعقدہ اجلاس مکمل طورپر ناکام ہوگیا اور کئی ممبران نے اجلاس میں شرکت نہیں کی ممبران سینئر روبینہ خالد اور شجاع عالم نے اس اجلاس میں شرکت کرنے سے معذرت کی اجلاس میں شرکت کرنے والے ممبران بھی طارق خٹک کے خلاف سراپا احتجاج ہوگئے کہ جب تک ضلعی تنظیم کو نہیں بلایا جاتا ہے ہم کسی بھی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے اجلاس بدنظمی اور اختلافات کا شکار ہوگئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر